08:45 , 16 مئی 2026
Watch Live

کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت، عدالت کا کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ

کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ

کراچی کی عدالت نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج وسطی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے پر عوام کے تحفظ کی غیر معمولی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ اس ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ کھمبے پر دیگر اداروں کی تاروں کی موجودگی کے باوجود بھی کے الیکٹرک اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو محفوظ بنانا اسی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

سید طحہٰ کے الیکٹرک کے نئے سی ای او مقرر

فاضل جج نے کہا کہ عوامی مقام پر نصب بجلی کے پول میں کرنٹ کا ہونا بذات خود غفلت کا واضح ثبوت ہے، جس کے باعث شہری کی جان گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک 90 روز کے اندر دعویٰ کنندگان کو ہرجانے کی رقم ادا کرے۔

واضح رہے کہ 2019 میں شہری شیخ سعد بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ علاقہ مکینوں نے پہلے ہی بجلی کے پول میں کرنٹ کی شکایت کی تھی مگر بروقت کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION